حیدرآباد10مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے واضح کیا ہے کہ حکومت سرلا ساگر اور کوئل ساگر پروجیکٹوں کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو آبپاشی کے
منصوبوں پر ترقی دی جائے گی تاکہ دوسرے ممالک کا مقابلہ کیا جا سکے۔
قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران وزیر سرینواس گوڑ نے ارکان کے اس سوال کا جواب دیا کہ آیا دونوں پروجیکٹوں کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جانا چاہئے۔