واشنگٹن/4جون(یجنسی) امریکہ پیر کو اپنی بائیو ایندھن پالیسیوں میں تبدیلی کا اعلان کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیو ایندھن پالیسیوں میں تبدیلی کا خاکہ تیار کیا جائے گا جس سے بل بننے کے عمل سے گزرنا ضروری ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے حالانکہ اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔بائیو ایندھن پالیسیوں میں تبدیلی کا مقصد تیل اور مکئی کی صنعت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
ان دونوں صنعتوں کے درمیان کئی ماہ سے امریکی رینیویبل فیول اسٹینڈرڈ ز(آر ایف ایس ) کو لے کر تکرار چل رہی ہے۔امریکی قابل تجدیدایندھن معیاری قانون کے تحت تیل پیداکرنے والے ممالک کے گیسولن اور ڈیزل میں جیو ایندھن کی مقدار بڑھانا پڑتی ہے۔
امریکی حکومت آرایف ایس کے تحت سالانہ بائیو ایندھن کی مقدار میں سے اتھینائل جیسے بائیو ایندھن کی برآمد ات کی اجازت کا اعلان کر سکتی ہے جس سے گھریلو تیل نکالنے والوں کے اوپر سے اس کی گھریلو فراہمی دباؤ کم ہوگا۔