کلکتہ16ستمبر(یواین آئی)سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں سمن جاری ہونے کے بعد بھی پیش نہیں ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے سینئر افسران ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو جا کر چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری سے ملاقات کرکے خطوط حوالے کیے ہیں۔
ریاستی سیکریریٹر یٹ کے
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے دوسینئر اہلکارآج صبی 11بجے قریب نوبنو پہنچ کر چیف سیکریٹری ملے دے اور دوسرے داخلہ سیکریٹری الپن بندو پادھیائے کو خطوط سونپے ہیں۔
سیکریٹریٹ نے کے سینئر آفیسرنے بتایا کہ سی بی آئی نے خط لکھ کر معلومات حاصل کی ہے کہ سینئر آئی پی ایس آفیسر ایک مہینے کی طویل چھٹی پر کہا ں چلے گئے ہیں۔