نئی دہلی/23جون(ایجنسی) مشہور ہریانووی لوک فنکار سپنا چودھری پردے کی دنیا میں دھوم مچانے کے بعد سیاست میں بھی اپنی قسمت آزمانہ چاہتی ہے، سپنا چودھری کانگریس کے لیے مہم چلانا چاہتی ہے، سپنا جمعہ کو دہلی میں واقع کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچی اور وہاں موجود رہنماؤں سے ملاقات کی، کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچی سپنا نے
بتایا کہ وہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھ سے بہت متاثر ہے اور آنے والے وقت میں وہ پارٹی کے لیے مہم چلا سکتی ہے.
کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد سپنا نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے سونیا جی ،راہل جی اور پرینکا جی بہت اچھے لگتے ہیں، میں ان سے ملنے آئی تھی لیکن ان سے نہیں مل پائی، آنے والے وقت میں میں ان سے ضرور ملاقات کروں گی.