نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ حکومت خواتین اور کمزور طبقات سمیت ملک کے تمام نوجوانوں کے لیے روزگار میں بہتری کے لیے پابند عہد ہے۔
مسٹر گنگوار نے کہا کہ حکومت تعلیم اور روزگار کے درمیان پل کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے کام کے مستقبل کو تیار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ فروغِ ہنر، روزگار پیدا
کرنا اور صنعتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کئی پالیسیاں اور منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
مسٹر گنگوار نے جمعرات کو مرکزی مزدور اور روزگار کی وزارت اور یونیسیف کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر مزدور اور روزگار کے سکریٹری اپورو چندرا اور یونیسیف کے ملکی نمائندے ڈاکٹر یاسمین علی حق موجود تھے۔