the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند محترمه در و پدی مرمو نے سنسکرت زبان کو ملک کی ثقافت کی شناخت اور اسے فروغ دینے والی زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زبان ملک کی ترقی کی بنیاد بھی ہے۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ در و پدی مرمو نے آج نئی دلی میں شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کے پہلے تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ سنسکرت زبان کی قواعد اور گرامر اس زبان کو ایک لاجواب اور بے مثال سائنسی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ یہ انسانی مہارت کی ایک منفرد حصولیابی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر بھی ہونا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو یا آچاریہ کو سنسکرت پر مبنی تعلیمی



نظام میں سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کے طلبا اس روایت پر عمل کریں گے اور اپنے اساتذہ کے تئیں تشکر
اور ممنونیت کے ساتھ پیش رفت کریں گے۔ اور اساتذہ بھی طلبا کو زندگی بھر ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عقلمند لوگ اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بہترین چیزوں کو قبول کرتے ہیں۔ بے وقوف لوگ دوسروں کے مشورے سے کسی چیز کو اپناتے یا مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہماری روایات میں جو بھی سائنسی اور مفید ہے اسے قبول کریں اور جو بھی دقیانوسی، غیر منصفانہ اور بیکار ہو اسے مسترد کریں۔ ضمیر کو ہمیشہ بیدار رکھنا
چاہیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.