حیدرآباد13جنوری(یواین آئی)دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کو منانے کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے ریاست کے ساتھ ساتھ اے پی کے مقامات کو جانے والے افراد
سے زائد کرایہ وصول کرنے والے پرائیویٹ ٹراویلس کے ذمہ داروں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
آج تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مختلف مقامات پرپرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کی تلاشی لی گئی۔