حیدرآباد15جنوری(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کو اپنوں کے ساتھ منانے کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد ریاست کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے اپنے آبائی مقامات پر روانہ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کی سڑکوں پر ٹریفک کم
دیکھی جارہی ہے۔
عام دنوں میں عموما سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے جس سے لوگوں کو اپنی منزل کی طرف جانے میں کافی دشواریوں اور ٹریفک مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے لیکن سنکرانتی کے موقع پر سڑکوں پر ٹریفک کافی کم ہوگئی ہے اور ٹریفک کے مسائل بھی پیدا نہیں ہورہے ہیں۔
کئی افراد نے اس طرح کی صورتحال کو خوش آئند قراردیا ہے۔