حیدرآباد15جنوری(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کا جوش وخروش دیکھنے لائق ہے۔
تلگو ریاستوں کے تمام دیہات اس تہوار کے موقع پر توجہ کے مرکز بن گئے
ہیں جہاں مختلف رنگوں کی پتنگیں نیلگوں آسمان پر دیکھی جارہی ہیں۔
سنکرانتی کے موقع پر پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ گلزار حوض میں پتنگوں اور مانجوں کی خریداری کے لئے کافی گہماگہمی دیکھی جارہی ہے۔