نئی دہلی، 25اپریل (یو این آئی) صدر رامناتھ کووند کے سکریٹری سنجے کوٹھاری نے سنیچر کو سنٹر ل انفارمیشن کمشنر (سی وی سی) کے عہدہ کا حلف لیا۔
راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر کووند نے مسٹر کوٹھاری کو ایک تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
ؑحلف برداری تقریب میں سوشل ڈسٹینسنگ کا مکمل خیال
رکھیا گیا تھا۔ دربار ہال میں ایک طے شدہ دوری پر گنتی کی کرسیاں لگی تھیں۔ پہلی لائن میں وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے۔
سی وی سی کا عہدہ گزشتہ برس جون میں مسٹر کے وی چودھری کے ریٹائر ہونے کے بعد سے خالی تھا۔
مسٹر کوٹھاری کے نام کی سفارش وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی اعلی سطحی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ فروری میں کی تھی۔