اورنگ آباد، 11 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی کمیٹی نے اورنگ آباد پارٹی کے صدر سنجے کینیکر کو قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنانے کی
مرکزی کمیٹی سے سفارش کی ہے۔
اس سیٹ پر ریاستی قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے انتخابات 29 نومبر کو ہونے ہیں۔
یہ سیٹ کانگریس کے موجودہ ایم ایل سی شرد رنپیسے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔