حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کی اجازت کے ساتھ کوونڈاسہرودیافاونڈیشن کی بانی ڈاکٹر انوکھیاریڈی نے آج شہر حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال کی سی ایس آر ایم او ڈاکٹر جی انورادھا کو 500صابن،100پی پی ای
کٹس،250لیٹرس کے سینی ٹائزرس،ماسکس اور دیگر اشیا کا عطیہ دیا۔
حیدرآباد کے راج بھون میں ان اشیا کی حوالگی عمل میں لائی گئی۔
اس غیر سرکاری تنظیم نے جی ایچ ایم سی کے سینی ٹیشن ورکرس اور راج بھون کے اسٹاف کو بھی ماسکس اور غذائی پیکٹس حوالہ کیں۔