نئی دہلی،8جنوری(ایجنسی)جموں و کشمیر کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں پاکستان کے ذریعہ سمجھوتہ ایکسپریس خدمات کو روکنے کی رپورٹس کے درمیان ریلوےنے جمعرات کو کہا کہ اس ٹرین کی سروس روکی نہیں گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہےگی۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر نے واضح کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس ملتوی نہیں کی گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہےگی۔انہوں نے کہا،’’پاکستان کے افسروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کے پائلٹ عملے اور گارڈوں
کی سکیورٹی کے سلسلے میں تشویش کااظہار کیاتھا لیکن ہم نےان سے کہا ہے کہ اس طرف صورت حال معمول پرہے۔‘‘
افسروں نے کہا،’’حالانکہ ہم ٹرین کو واگھا سے اٹاری لانےکےلئے پائلٹ عملے اور گارڈ کے ساتھ اپنا انجن بھیج رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تقریباً 110مسافر ہندوستان آرہے ہیں اور ہماری طرف سے تقریباً 70فیصد پاکستان روانہ ہوں گے۔سمجھوتہ ایکسپریس دہلی سے پنجاب میں واقع اٹاری تک جاتی ہے اور اٹاری سے واگھا بارڈر تک تین کلومیٹر کی سرحد پارکرتی ہے ۔اس کے بعد یہ پاکستان کے لاہور جاتی ہے۔