امرتسر،28فروری(ایجنسی)پاکستان ریلوے نے دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس Samjhauta Express ٹرین کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینےسےجمعرات کو انکار کردیا۔ پاکستان کو جوڑنے والے ریلوے ٹریک کے آخری ریلوے اسٹیشن
اٹاری کے اسٹیشن ماسٹر دپندر کمار نے "میڈیا" کوبتایا کہ پاکستانی سرحد کے پہلے اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ وہ آج سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسٹیشن ماسٹر نے آگے کی صورت حال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ سمجھوتہ ایکسپریس پرانی دہلی سے چلتی ہے۔کل اس ریل گاڑی سے 37مسافر پاکستان کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ٹرین کےپاکستان میں داخل نہ ہونے دینے پر مسافروں کو اب سڑک کے راستے سے بھیجا گیا ہے۔