the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی کا ہدف اترپردیش میں سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ہیں جس کا آغاز 3نومبر کو سات سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ہوجائے گا مسٹر یادو نے یہاں پارٹی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر قائم ریاست کی بی جے پی حکومت کے دن اب محض گنتی کے ہیں۔ چارلاکھ کروڑ روپئے کے مفاہتی خطوظ پر دستخط(ایم او یو) کا دعوی کرنے والی یوگی حکومت کو عوام کو بتایا چاہئے کہ ریاست میں کتنی سرمایہ کاری زمینی سطح پر اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں صرف اترپردیش کا ہی نہیں بلکہ ملک کی سیاست کا مستقبل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا 'ہدف 2022'اسمبلی انتخابات ہیں جس کا آغاز ضمنی انتخاب سے ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ



پارٹی لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت سے ناراض عوام ایس پی کو اقتدار میں لانے کے لئے بے قرار ہیں۔
راجیہ سبھا انتخاب کے لئے ایک سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار کی نامزدگی اور 9کے بجائے 8سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں کو اتارنے کے سوال پر ایس پی سربراہ نے کہا کہ سبھی کو آج شام تین بجے تک انتظار کرنا چاہئے جب نامزدگی کا وقت پورا ہوجائے گا۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین اور بیٹیوں کی سیکورٹی کی ذمہ دار حکومتوں کو نبھانی چاہئے۔ یوپی میں نظم ونسق پوری طرح سے خراب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت اعدادوشمار چھپانے میں یقینی رکھتی ہے۔اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔یوگی حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔وزیر اعلی کہتے ہیں کہ 'ٹھونک دو' تو کون کسے ٹھونک رہا ہے پتہ نہیں چلتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.