: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،12دسمبر(ایجنسی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی کے کانگریس کو مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں حمایت دینے کے اعلان کے بعد سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اکھیلیش یادو نے بھی کانگریس کومدھیہ پردیش میں حمایت دینے کا
اعلان کیا ہے۔
مسٹر یادو نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کانگریس کو مدھیہ پردیش میں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے لکھا"سماجوادی پارٹی مدھیہ پردیش میں حکومت بنانے کےلئے کانگریس کی حمایت کرتی ہے" قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے ایک امیدوار نے جیت درج کی ہے۔