نئی دہلی، 26 فروری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ہندوستانی فضائیہ کی منگل کی صبح کی گئی کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا"میں ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کرتا ہوں"۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اس کے ساتھ ہی کانگریس میڈیا شعبہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کر کےکہا"ایئر فورس کے جانباز فوجیوں کو سلام"۔ قابل غور ہے کہ ایئر فورس کے 12 میراج طیاروں نے پی او کےمیں آج علی الصبح جیش محمد کے متعدد ٹھكانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کر دیا۔