نئی دہلی ،31دسمبر(ایجنسی)سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد بھڑکے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملہ میں عمر قید کی سزاپانے والے سابق رکن پارلیمان سجن کمار پیر کےروز کڑکڑ ڈوما عدالت میں خودسپردگی کریں گے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے 17دسمبرکو سکھ مخالف فسادات میں پانچ لوگوں
کے قتل کے معاملے میں 73سالہ سجن کمار سمیت دیگر لوگوں کوسزاسنائی تھی ۔سجن کمار نے خاندانی ذمہ داری پوری کرنے کےلیے دہلی ہائی کورٹ سے خودسپردگی کی تاریخ میں توسیع کرنے کے لیے عرضی دی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا۔سزاکے خلاف سابق رکن پارلیمان نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے ۔عدالت میں یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیل ہے ۔ اس لیے انکی عرضی پر سماعت نہیں ہوسکے گی اور انھیں عدالت میں خودسپردگی کرنی ہوگی ۔