کولمبو، 12 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے قائد حزب اختلاف ساجیت پریماداسا نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے وزیر اعظم بننے اور ان کی شرائط ماننے پر عبوری حکومت
بنانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پریماداسا کی ایک شرط یہ ہے کہ مسٹر راجا پاکسے کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔