the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تیونس /طرابلس/20مارچ(ایجنسی) شورش زدہ لیبیا میں آئندہ سال صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے بارے میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ وہ بھی انتخابات میں ایک امیدوار ہوں گے۔ لیبیا کی پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں سیف الاسلام ان کی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے پڑوسی ملک تیونس میں پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ سیف قومی مفاہمت، دوسروں کو قبول کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ



ملک میں استحکام کے لیے ایک صدر اور ایک حکومت کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔ لیبیا کے سابق صدر معمر قدافی کے سات بیٹے تھے۔ برطانوی یونیورسٹی لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ سیف الاسلام کو کرنل معمر قذافی کا جانشین تصور کیا جاتا تھا۔ اپنے والد کے دور صدارت میں ليبيا کي حکومت میں کسی سرکاری عہدہ پر نہ ہوتے ہوئے بھی سیف الاسلام کو ملک کی دوسری سب سے طاقتور ہستی قرار دیا جاتا تھا۔ یہی نہیں بلکہ کرنل معمر قذافی کے خلاف بغاوت تک شاندار انگریزی بولنے والے 45 سالہ سیف الاسلام لیبیا کی حکومت کا اصلاح پسند چہرہ بھی تھے۔ لیکن بغاوت کے دوران 2011 میں لیبیا کی ملیشیا نے انھیں پکڑ لیا اور انھیں اپنی قید میں رکھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.