the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 31مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر بندرگاہیں سون بھدرسونوال نے کہا ہے کہ ساگرمالاپروجیکٹ کے تحت ملک میں بڑے پیمانہ پر بندرگاہوں کی ترقی کے کام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کل شب وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساگرمالا پروجیکٹ بندرگاہوں بالخصوص ملک کی اہم بندرگاہوں کی ترقی کا انجن ہے۔یہ پروجیکٹ ملک کی تیز ترترقی کے لئے شروع کیاگیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس پروجیکٹ کیلئے 99ہزارکروڑروپئے صرف کردیئے ہیں اورساگرمالا کے تحت شروع کردہ 215پروجیکٹس مختلف مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام پروجیکٹس 2035تک مکمل کرلئے جائیں



گے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم بندرگاہیں کارگوکے معاملہ میں بہتر مظاہرہ کررہی ہیں اورموجودہ طورپر بندرگاہوں سے آنے والے کارگو 105ملین ٹن ہوگئے ہیں۔تمام اہم بندرگاہوں کوبہترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عصری بنانے کا کام کیاجارہا ہے اور بندرگاہوں کا استعمال کرنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سونوال نے وشاکھاپٹنم پورٹ اتھاریٹی میں جاری پروجیکٹس کا جائزہ لیا جہاں 1446کروڑروپئے کی سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے اتھاریٹی کے صدرنشین پرزوردیا کہ وہ جنگی خطوط پر کروز ٹرمنل،کوورڈاسٹوریج شیڈس، فشنگ ہاربرکو عصری بنانے کے کام مکمل کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.