اسلام آباد، 10 مارچ :- اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے حافظ سعید نے اپنی تنظیم جماعت الدعوۃکو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے صدر ممنون حسین کے آرڈیننس کو چیلنج دینے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صدر کے پرنسپل سیکرٹری اور قانون کے سکریٹری کو نوٹس جاری کئے ہیں۔
’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2018 میں صدرمملکت ممنون حسین نے
انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے والی کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کو پاکستان میں بھی قابل گرفت قرار دے دیا گیا۔
اس ترمیم کے تحت حافظ سعید سے تعلق رکھنے والی جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم گروپ قرار دیا گیا تھا۔