نئی دہلی‘ 17جون (ایجنسی) عام انتخابات کے دوران ناتھو رام گوڈسے کے متعلق دئے گئے بیان کی وجہ سے تنازعہ کا شکار بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو آج لوک سبھا میں پہلے ہی دن اس وقت اپوزیشن کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے حلف لیتے وقت اپنے نام کے ساتھ چنمیانند اودھیشانند گری بھی جوڑا۔
دو خواتین مارشلوں
کی مدد سے لوک سبھا سکریٹری جنرل کے پاس حلف لینے پہنچیں سادھوی پرگیا نے سنسکرت زبان میں حلف لیتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ چنمیانند اودھیشانند گری بھی جوڑا جس کی کانگریسی اراکین نے زبردست مخالفت کی۔
مخالفت کرنے والے اراکین کاکہنا تھاکہ بی جے پی رکن حلف سے متعلق ضابطہ کی خلاف ورزی کرکے اپنی مرضی سے چنمیانند اودھیشانند گری کا نام شامل کررہی ہیں۔