عراق/6مارچ(ایجنسی) عراق میں "احتساب و انصاف کمیٹی" نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر صدام حسین کے دور کے درجنوں عہدے داران اور عزیز و اقارب کے اثاثے منجمد کیے جائیں۔
اتوار
کے روز کمیٹی کی جانب سے عراقی حکومت کے علاوہ خزانے ، انصاف اور زراعت کی وزارتوں کو بھیجے گئے خط میں البعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے اُن سابق وزراء اور رہ نماؤں کے نام شامل ہیں جو جیل میں ہیں یا وفات پا گئے ہیں یا پھر انہیں موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔ علاوزہ ازیں خط میں مذکورہ شخصیات کی بیویوں ، اولاد ، اولاد کے بچوں اور عزیز و اقارب کے نام بھی دیے گئے ہیں۔