: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے 1984 کے سکھ فسادات کے معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ کے فیصلے کا آج یہاں خیرمقدم کیا اور کہا کہ کانگریس کے رہنما سجن کمار اور دیگر کو نسل کشی کا مجرم ٹھہرائے جانے سے پورے ملک میں انصاف کے
ساتھ ساتھ سکھوں کے چہروں پر اطمینان اور خوشی کا احساس واضح طور پر نظر آرہا ہے مسٹر سچدیوا نے آج کہا ’’مودی حکومت نے 1984 میں سکھوں کے قتل عام کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) قائم کرنے کا نتیجہ ہے کہ آج سجن کمار کو فسادی قاتل کے طور پر سزا سنائی گئی ہے۔