نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سبری مالا معاملے میں جمعرات کو اس نکتہ پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا کہ آیا نظرثانی عذرداشت پر سماعت کرنے والی بنچ قانونی سوالات کو وسیع تر بنچ کے سپرد کرسکتی ہے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی9 رکنی آئینی بنچ نے اس معاملے میں مختلف فریقوں کےدلائی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بنچ پیر کو اس سلسلے میں فیصلہ سنائے گی۔
اعلی ترین عدالت نے واضح کیا کہ مذہبی روایت اور خواتین کےحقوق سےجڑے سوال کو اعلی
ترین عدالت ہی طے کرے گی۔
آئینی بنچ ان سوالات کو بھی پیر کو ہی طے کرے گی جن پر مزید سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے 12 فروری سےروزانہ سماعت کرنے کے اشارے دیئے۔
آئینی بنچ میں جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس ایم ایم شانتن گودر، ایس عبدالنذیر، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل ہیں۔