کوچی، 19 اکتوبر (ایجنسی) دنیا کے مشہور سبری مالا مندر میں خواتین کو بھگوان ایپا کی پوجا کرنے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں میں اب مندر کے پجاری بھی شامل ہوگئے ہیں۔
سبری مالامندر کے اعلی پجاری یا تھانتھریوں کی مدد کرنے والے جونیئر پجاریوں نے اب پوجا سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
مندر کے اعلی پجاری یا تھانتھری اور دیگر پجاریوں کے سربراہ اس احتجاج میں براہ راست طور پر حصہ نہیں لےرہے ہیں لیکن ان کے معاون پجاریوں نے پوجا چھوڑ دیا ہے اور سرنم منتروں کاجاپ کرنے والوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں، 10 سے 50 سال کی عمر کی عورتوں
کو سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، اگر کوئی عورت شنی دھام میں داخل ہوتی ہے تو مندر کے دروازے کو بندکردیا جائے گا اور تمام طرح کی پوجا کو روک دیا جائے گا ۔ پنڈلم شاہی گھرانے نے اس طرح کی ہدایت دئے ہیں۔
پجاریوں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے مندر کے قریب دو خواتین کو سیکورٹی فراہم کی، لیکن ان دونوں کو ناداپنتھال میں ایپا کے عقیدت مندوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔
سبری مالا مندر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پجاریوں نے اس طرح کے مظاہروں کا اہتمام کیا ہے، جس کی وجہ سے 146گھی ابھیشیکم 145سمیت تمام قسم کی پوجا کی روک دی گئی ہے۔