ڈھاکہ، 4 مارچ (یو این آئي) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئےشنکر بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کے روز یہاں
پہنچے۔
ڈاکٹر جئےشنکر خصوصی طیارے سے صبح دس بجے بنگا بندھو ائیرپورٹ پہنچے، جہاں پر وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ان کا استقبال کیا۔
پدما گیسٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے وزراء کے مابین دوطرفہ بات چیت ہوگی۔