: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/4اپریل(ایجنسی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج یہاں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ نائیڈو اور مسٹر کجریوال کی میٹنگ یہاں آندھرا بھون میں ہوئی۔مرکزی کابینہ چھوڑنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی
جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہونے کے بعد دو دن کے دورے پر دہلی آئے نائیڈو کل پارلیمنٹ پہنچے تھے۔
انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس سربراہ شرد پوار، کانگریسی لیڈر ویرپا مويلي اور جیوتی رادتیہ سندھیا، نیشنل کانفرنس کےصدر فاروق عبداللہ،ترنمول کانگریس کےلیڈر سندیپ بندوپادھیائے اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔