واشنگٹن،25اکتوبر(رائٹر)امریکہ نے روس کے ذریعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کے اپنے حق کا استعمال کرکے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے سلسلے میں جانچ کو جاری رکھنے سے متعلق ایک تجویز کو روکے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
right;">امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوآرٹ نے کہا کہ روس کے اس قدم سے ہم کافی ناراض ہیں۔
محترمہ نوآرٹ نے روس پر الزام لگایا کہ اس نے کیمیائی حملے میں مارے گئے بے قصور شامی شہریوں سے منسلک موضوعات کو درکنار کرکے اپنی سیاسی خواہش سے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔