کیف، 25 فروری (یو این آئی) یوکرین پر روسی حملے کے دوسرے دن جمعہ کو روسی فوج دارالحکومت کیف کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگئی یوکرائنی حکام نے بتایا کہ روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمالی حصے میں تعینات ہیں اور اس بیان کے ساتھ جاری ویڈیو میں بکتر بند گاڑیوں کو حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے دریں اثناء کیف کے شمال مغرب میں واقع بوخا کے رہائشی علاقوں میں روسی میزائلوں کے حملے سے متعلق تصاویر بھی منظر
عام پرآئی ہیں۔
اس معاملے پر جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 102 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیف میں قلعہ بندی بھی کی گئی ہے۔
یوکرین کی فوج کے روسی افواج کے ساتھ جنگ کے متضاد دعووں کے درمیان برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے بتایا کہ اس حملے میں تقریباً 450 روسی فوجی مارے گئے۔