روس/25اگست(ایجنسی) روس میں خاتون اینکرلائیو انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ روس کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ Daria Kozlova ڈاریاکوزلووا تقریب کے دوران پیشہ وارانہ امور انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔
ڈرایا کا روسی وزیر برائے صنعت و تجارت Denis Manturov ڈینس
مینٹوروسے سوال جواب کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا کہ ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب کھڑے کھڑے رپورٹر خاموش ہوگئیں اور کیمروں کے سامنے کھڑے وزیر اگلے سوال کا انتظار کرنے لگے تاہم صحافی کی جانب سے کوئی سوال نہ آیا اور اچانک رپورٹر حالت غیر ہونے کی وجہ سے اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی سکت کھوبیٹھی اور پیچھے کی طرف گرنے لگی۔
وزیر نے فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے رپورٹر کو سنبھالا تاہم اگلے ہی لمحے رپورٹر بے ہوش ہوکر گرِنے لگی تو وزیرنے انہیں زمین پر گرنے سے بچا لیا جس پرچینل نے فوری طور پر لائیو ویڈیو ختم کردی۔