دبئی/11اپریل(ایجسنی) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹس کے جواب میں کہا ہے کہ "اسمارٹ میزائلوں کا رخ کسی آئینی حکومت (شام میں بشار حکومت) کی جانب نہیں بلکہ دہشت گردوں کی سمت ہونا چاہیے"۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹس میں دھمکی دی تھی کہ "امریکی اسمارٹ میزائلوں کا سامنا کرنے کے لے تیار رہا جائے جو شام کی جانب آئیں گے"۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چہارشنبہ کے روز ماریا زاخاروف اپنے فیس بک پیج کے ذریعے استفسار کیا کہ "کیا میزائل حملوں کی جلد کارروائی کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی تحقیق کاروں کے لیے کوئی شواہد باقی نہ رہیں؟" ماریا نے استہزائیہ لہجے میں کہا کہ "کیا کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں نے یہ بول دیا ہے کہ اسمارٹ میزائل اب زمین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے تمام تر ثبوت مٹادیں گے ؟".