: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سوڈان،24اگسٹ (ایجنسی) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعیّن روسی سفیر اپنی قیام گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
سوڈان کی وزارت خارجہ نے بدھ کی رات روسی سفیر کی موت کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے موت کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ماسکو نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں سفیر کی موت میں کسی تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد
کردیا گیا ہے۔
روسی حکام کے مطابق روسی سفیر مسٹر شیرنسکی خرطوم میں واقع اپنی قیام گاہ میں واقع پانی کے تالاب میں پیراکی کرتے ہوئے اچانک دم توڑ گئے ہیں۔وہ 1954ء میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی عمر تریسٹھ برس تھی۔
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ انھیں جونھی خرطوم سے روسی سفارت خانے کے عملہ سے سفیر کی اچانک موت کے سبب کے بارے میں معلومات ملتی ہیں تو انھیں میڈیا کے لیے جاری کیا جائے گا۔