ماسکو، 8 اگست (یو این آئی ) روس نے رواں ہفتے چاند پر خلائی گاڑی بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو لگ بھگ نصف صدی کے بعد چاند پر بھیجا گیا پہلا مشن ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے
کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے 11 اگست کو چاند پر اترنے والی گاڑی بھیجے گا۔ خلائی ایجنسی نے خلا میں بھیجے جانے والی گاڑی کو جس راکٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا اسے ملک کے دور دراز مشرقی علاقے میں تیار کر لیا ہے۔