ماسکو،30مارچ (رائٹر) روس نے جاسوسی معاملہ میں امریکہ کے 60سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس معاملہ میں روس پر الزام لگانے والے اور برطانیہ اور امریکہ کا ساتھ دینے والے دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو بھی نکالا جائے
گا۔
روس نے سینٹ پیٹرس برگ میں واقع امریکہ کے قونصل خانہ کو بند کرنے کے لئے کہا ہے ۔
سرد جنگ کے بعد سے روس نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔