روس( سینٹ پیٹرزبرگ)/30جنوری(ایجنسی) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عدالت نے ازبکستان کی ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ خاتون نے سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچّے کو تقریبا 200 امریکی ڈالر کے مقابل فروخت کر دیا تھا۔
سینٹ پیٹرزبرگ کی عدالت کے ترجمان کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اکتوبر 2016 میں اس بچّے کو جنم دیا۔ اس سے قبل 2016 کے ہی موسم گرما میں خاتون ایک ازبک جوڑے کے ساتھ اس بچّے کی فروخت کا معاہدہ طے کر چکی تھی۔ بچے کی پیدائش کے بعد 11500 روسی روبل
کے مقابل بچّے کو مذکورہ جوڑے کے حوالے کر دیا گیا۔ خاتون نے یہ رقم وسطی ایشیا کے سفر کا ٹکٹ خریدنے پر خرچ کی۔
بچّے کو خریدنے والے میاں بیوی کو تین سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
روس میں ازبکستان سے آنے والے ہزاروں افراد کام کرتے ہیں۔ وسطی ایشیا میں واقع ازبکستان سابق سوویت یونین کی ایک ریاست تھی۔