نئی دہلی، 25 فروری (ذرائع) یوکرین میں پھنسے 40 ہندوستانی طلباء پیدل چل کر یوکرین-پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ان طلباء کو کالج کی بس نے بارڈر سے تقریباً 8 کلومیٹر دور چھوڑ دیا تھا اور بارڈر تک کا سفر انہیں پیدل کرنا پڑا-
پولینڈ کی سرحد سے
قریب 70کلومیٹر دور Lviv کے میڈیکل کالج کے طلبا یوکرین کے پڑوسی ملک سے نکالے جانے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے فضائی حدود کو بند کردیا گیا ہے-
پولینڈ-یوکرین کی سرحد پر سفر کرنے والے ہندوستانی طالب علموں میں سے ایک کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں، انہیں ایک خالی سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔