نزنی نووگوروڈ، 23 مئی (اسپوتنک) روس کے تاتارستان جمہوریہ کے زینڈولسک شہر کے اسپتال میں آگ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد جھلس گئے ہیں۔
علاقائی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ
اطلاع دی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ زینڈولسک میں واقع اسپتال کے’كارڈيوویسكيولر یونٹ‘ میں آگ لگ گئی تھی. جسے علاقائی ہنگامی خدمات نے بجھا دیا. اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دو جھلس گئے ہیں۔