لندن،17اپریل (یو این آئی) روس نے شام میں مشتبہ کیمیائی حملے والی جگہ پر ثبوتوں کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک
انٹرویو میں کہاکہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ روس نے اس جگہ پر کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے۔
برطانیہ اور امریکہ کا الزام ہے کہ روس داوما میں مشتبہ کیمیائی حملہ کے ثبوت مٹانے کے لئے شامی حکومت کی مدد کررہا ہے۔