ماسکو، 28 فروری (یو این آئی) روس نے جمعہ کو سویوز-2.1 اے راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے پروگریس ایم ایس- 30 کارگو خلائی جہاز کومدار میں کامیابی کے ساتھ نصب کیا۔ یہ
اطلاع روسی خلائی ایجنسی رو سکو سموس نے دی ہے۔
کیریئر راکٹ نے قزاقستان کے بیکونور خلائی مرکز سے ماسکو کے وقت کے مطابق جمعہ کو صبح00:24 بجے (2124 جی ایم ٹی جمعرات) پرواز کی۔