ماسکو ، 16 دسمبر (یو این آئی) روس نے 2024 میں سات بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز (ایس ایم ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرگئی کار اکائیف نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر کارا کائیف نے روسی اخبار ریڈ اسٹار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ، ایس ایم ایف نے روسی مسلح افواج کے لیے
نئے میزائل سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹ اور تربیتی مشقوں کے حصے کے طور پر 20 سے زیادہ آئی سی بی ایم
لانچ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائپر سونک وار ہیڈ کے ساتھ ایو انگار ڈا کمپلیکس، جسے جنگی ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا، کا تجربہ پوزیشنل علاقہ کے کچھ بنیادی ڈھانچے کو استعمال کر کے اور ینبرگ کے علاقے میں یا سنی فارمیشن سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے لیے سات
لانچوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔