ماسکو،5اکتوبر(رائٹر)روس کے روسیا-24ٹی وی چینل نے جمعرات کو وزارت دفاع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ روس نے فضائیہ کے حملہ میں شورش زدہ شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ فرنٹ کے 49شدت پسندوں
کو مار گرایا۔
مارے جانے والوں میں النصرہ فرنٹ کے 7فیلڈ کمانڈر بھی تھے۔
شام میں النصرہ فرنٹ نے گزشتہ سال القاعدہ سے اپنے اتحاد کو ختم کرکے حیات التحریر الشام نامی تنظم سے اتحاد کیا تھا۔