ماسکو، 16 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، وزیر خارجہ الزبتھ ٹورس، وزیر دفاع بین والیس اور ان کے اعلیٰ حکام پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
وزارت
خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ،’برطانوی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف بالخصوص اس کے اعلیٰ حکام پر پابندی لگانے کی کاروائی کے رد عمل کے طور پر برطانوی حکومت کے اہم اراکین اور کئی سیاست دانوں کے روس میں داخل ہونے پر پابند لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔