اقوام متحدہ، 11 اپریل (رائٹر) اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلي نیبنجیانے امریکہ سے شام میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔
شام میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملہ کے بعد امریکہ وہاں فوجی کارروائی کرنے کا منصوبہ
بنا رہا ہے۔
مسٹر نیبنجیانے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی سے کہا’’شام میں مشتبہ کیمیائی حملہ کے بعد پیداہونے والے خطرات سے ہم سب فکر مند ہیں، کیونکہ ہم خود کو بہت ہی المناک اور سنگین واقعات کی دہلیز پر دیکھ سکتے ہیں‘‘۔