ماسکو/31ڈسمبر(ایجنسی) روس کے مشرقی شہر میگنیٹوگورسک میں گیس کے دھماکے میں ایک اپارٹمنٹ عمارت تباہ ہوگئی ہے ۔واقعے میں چار افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔روسی صدر ولادی میر پوتین تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
اُرلس کے علاقے میں واقع اس شہر کے حکام کا کہنا ہے
کہ گیس لیک ہونے سے اس عمارت میں دھماکا ہوا تھا جس سے اس کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ اس کے بعد سے 68 افراد لاپتا ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عمارت کے 48 فلیٹس گیس دھماکے کے بعد منہدم ہوگئے ہیں۔ان میں 120 افراد رہ رہے تھے۔اب لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیوں تیزی سے جاری ہیں جبکہ اس صنعتی شہر میں شدید سردی ہے اور درجہ حرارت منفی 17 سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔