the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 06 فروری (یو این آئی) مائکرو، اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دیہی سطح پر تحقیق، ترقی اور اختراع کے ذریعے انقلاب لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گاؤں میں بہتر زندگی مہیا ہوگی اور شہروں کی جانب ہجرت روکی جا سکے گی۔
مسٹر گڈکری نے مہاراشٹر کے وردھا میں ایک لیبارٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں ٹیکنالوجی کی تشہیر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت سالانہ 88000 کروڑ روپیے کی ہے۔ اگر اس میں لچیلی پالیسی اپنائی جائے تو اس میں کافی اضافہ کیا جا سکتا



ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دیہی سطح پر نئی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے دیہی خطوں میں رہنے والی آبادی کی سطح زندگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اچھے طریقے سے مارکیٹنگ کی جائے تو گاؤں میں تیار اشیاء کو بڑے بازاروں میں فروخت کیا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر نے گاندھی جی، بنوبا بھاوے، پنڈت دین دیال اپادھیائے، رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش نارائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دیہی علاقوں کی ترقی چاہتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کی سطح زندگی بہتر ہونی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.