the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 دسمبر (یواین آئی) اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی نے جمعہ کے روز کہا کہ جھوٹ بول کر سچ کو نہیں چھپایا جاسکتا  مسٹر نقوی نے یہاں مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن اور مرکزی وقف کونسل کی مشترکہ میٹنگ میں کہا کہ شہریت قانون اور این آر سی کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں گڑھ کر افواہوں کے ذریعہ امن کو اغوا کرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن اور مرکزی وقف کونسل کے ارکان ملک بھر



میں تعلیمی اداروں ، مذہبی نمائندوں، غیرسرکاری تنظیموں اور عام لوگوں کے ساتھ رابطہ اور مکالمےکے ذریعہ سماج کے بڑے طبقے میں پیدا کی جارہی غلط فہمیوں کو دور کرکے جھوٹ اور پروپگنڈے کو بے نقاب کرنے کی مہم شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ اور پروپگنڈہ ایک سیاسی سازش کا نتیجہ ہے۔

مسٹر نقوی نے کہاکہ اپنے سیاسی فائدے کے لئے سماج میں خیرسگالی کے تانے بانے کو تباہ کرنے کی ایسی سازشوں میں ہمیں پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.