: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں جمعہ کو چیئر مین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق میڈیا رپورٹس پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان آپس میں بھڑ گئے اور ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
چیئر مین جگدیپ دھنگھڑ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے جھار کھنڈ مکتی مورچہ کے سرفراز احمد کو ان کی سالگرہ کی
مبارکباد دی اور ضروری قانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوائے۔
جب مسٹر دھنگھڑ نے ڈی گو کیش کو سب سے کم عمر میں شطرنج کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد دی تو اراکین نے میز تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد ایوان نے خاموشی اختیار کی اور 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔