the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک میں مختلف مقامات پر اسکریپ ری سائیکلنگ سینٹر قائم کیے جائیں گے، جس سے ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مسٹر گڈکری اسکریپ ری سائیکلنگ کے شعبے پر ایک صنعتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ حکومت اس طرح کے مراکز کے قیام میں آسانی کے لیے اپنی منظوری کے لیے سنگل ونڈو کی سہولت شروع کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے اس شعبے میں کام میں بہت سی سہولیات حاصل ہوں گی اور ری سائیکل شدہ مواد کی سپلائی میں اضافہ کرکے درآمدات کو کم کرنے میں مدد ملے



گی۔
انہوں نے کہا کہ ری سائیکلنگ کی صنعت سے ملک میں روزگار کے بڑے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اسکریپنگ پالیسی صنعت کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صنعت کو اس کا حصہ بنایا جاسکے اور گاڑی بنانے والی چھوٹی یا بڑی کمپنیوں سے اس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جاسکے۔ مسٹر گڈکری نے مٹیریل ری سائکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام نویں انڈین میٹریل ری سائیکلنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹیریل ری سائیکلنگ کے معاملے میں جاپان اور بیلجیم ٹیکنالوجی سے سیکھنے اور ری سائیکلنگ کی لاگت میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسکریپ ری سائیکلنگ کے لیے ایسوسی ایشن کو ہر قسم کی مدد فراہم کرائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.